PK Press

عمران خان کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست منظور

imran khan media talk

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست منظورکر لی گئی ۔عمران خان کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ۔

عدالت نے یکم ستمبر تک سے گرفتاری سے روک دیا۔خاتون ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی دیے جانے پر عمران خان کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا

جس میں انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت حاصل کی تھی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کیاطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،

کمپلیکس کے اطراف کی سڑکیں بند کردی گئی ہیں اور غیر متعلقہ افراد کو عمارت میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔عمران خان کی گاڑی کوجوڈیشل کمپلیکس کے حاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملی

جس کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی پیدل چل کر انسداد دہشتگردی کی عدالت پہنچے۔انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجہ جواد

عمران خان کی درخواست پر سماعت کررہے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 3 دن کی راہداری ضمانت منظور کرنے کے بعد انہیں 25 اگست تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنیکی ہدایت کی تھی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بابر اعظم کو کیسے آوٹ کیا جا سکتا ہے؟ سابق کیوی کرکٹر نے ٹرک بتا دی

پڑھنے کے اگلے

نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے اہم خبر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔