PK Press

قطر کا پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
قطری اخبار (The Peninsula) کے مطابق قطرکی سرمایہ کار اتھارٹی نے اعلان کیا ہیکہ اس کا پاکستانی معیشت کے اہم شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنیکا منصوبہ ہے۔
اخبار کے مطابق اس بات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کے درمیان آج ہونے والی ملاقات کے موقع پرکیا گیا۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق قطرپاکستان میں مختلف شعبوں میں 3ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری کریگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر نے کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہیکہ قطر کی سرمایہ کار اتھارٹی کم سے کم وقت میں سرمایہ کاری کو یقینی بنائیگی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر 6 ایم این ایز کی درخواست خارج

پڑھنے کے اگلے

روپے کی قدر میں کمی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔