PK Press

بابر اعظم کو کیسے آوٹ کیا جا سکتا ہے؟ سابق کیوی کرکٹر نے ٹرک بتا دی

نیوزی لینڈ کے سابق اسٹار آل راونڈر اسکاٹ اسٹائرس نے بھی بابر اعظم کو موجودہ دور کا نمبر ون بیٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں آوٹ کرنا بولرز کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں کچھ روز بعد شروع ہونے والے ایشیا کپ کے لیے گرین شرٹس بابر اعظم کی قیادت میں یو اے ای میں موجود ہے اور ٹورنامنٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
ایشیا کپ میں شائقین کرکٹ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹاکرے کا بے چینی سے انتظار ہے جو 28 اگست کو ہونے جا رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے اور انہوں نے گزشتہ برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی بھارت کے خلاف 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔
اب نیوزی لینڈ کے سابق اسٹار آل رانڈر اسکاٹ اسٹائرس نے بھی بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم اس وقت نمبر ون بیٹر ہیں۔
قومی کرکٹر کو آوٹ کرنے کی ٹرک بتاتے ہوئے سابق کیوی کرکٹر نے کہا کہ بابر اعظم کو آٹ کرنے کے لیے بولرز کو خاص گیند کرنا پڑیگی کیونکہ ذرا سی بھی غلطی گیند کو بانڈری سے باہر لے جا سکتی ہے۔
اسکاٹ اسٹائرس نے کہا کہ مجھے بابر اعظم کی کمزوریوں کو جاننے کے لیے گھنٹوں ویڈیوز دیکھنا پڑیں گی۔
قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر اسٹائرس نے کہا کہ شاہین ایک باصلاحیت بولر ہیں، بھارت ہی نہیں تمام ٹیموں کے ٹاپ آرڈر بیٹر شاہین کے نہ کھیلنے پر خوش ہوں گے۔
سابق کیوی کرکٹر نے کہا کہ شاہین آفریدی کی غیر موجودگی میں دیگر ٹیموں کے ایشیا کپ جیتنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سائرہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھی شادی کرلیں اور سیٹل ہوجائیں،بہروز سبزواری

پڑھنے کے اگلے

عمران خان کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست منظور

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔