PK Press

ممنوعہ فنڈنگ کیس: نوٹس کا جواب دینے کیلئے پی ٹی آئی نے 2 ہفتوں کی مہلت مانگ لی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں نوٹس کا جواب دینے کے لیے پی ٹی آئی نے دو ہفتوں کی مہلت مانگ لی۔
غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عمران خان کو نوٹس پر الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوئے، پی ٹی آئی کے معاون وکیل نوید انجم کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ اس کیس میں بہت زیادہ دستاویزات ہیں انہیں اکھٹا کرنا ہے، ہمیں نوٹس کا جواب دینیکے لییکچھ مہلت چاہیے، جامع جواب دینیکے لیے دو ہفتے کی مہلت دیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا کہ آپ پوری کارروائی کا حصہ رہے ہیں، دستاویزات آپ کے پاس پہلے سے ہی ہیں، پھرکہاں سے اکھٹا کرنا ہے ۔
معاون وکیل پی ٹی آئی نیکہا کہ ہم غیر ملکی چیپٹر سے دستاویزات اکھٹا کر رہے ہیں ۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دو ہفتے کی مہلت دیتے ہوئیکیس کی سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پہلے دبا ومیں آیا نہ اب آوں گا، جدوجہد جاری رکھیں گے، عمران خان

پڑھنے کے اگلے

چین کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا سلسلہ جاری

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔