PK Press

بی پی ڈبلیو کا خواتین پر بڑھتے تشدد کے واقعات پر اظہار تشویش، مجرمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے تنظیم بزنس اینڈ پروفیشنل ویمنزآرگنائزیشن(بی پی ڈبلیو) کے زیر اہتمام رکن قومی اسمبلی فرخ خان کی زیر قیادت ایک اجلاس کاانعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر شہلا اعوان، ثمرہ اعجاز،سینیٹر ڈاکٹر سعدیہ،ڈاکٹر ناز، شمیم زیدی،ملکہ فاروقی ، مس شیریں،فوزیہ ناز اور لبنیٰ قریشی سمیت دیگر خواتین شریک ہوئیں۔اجلاس میں خواتین نے یوم آزادی پرغیر ملکی خواتین سے بدسلوکی اور فیصل آباد میں میڈیکل کی طالبہ پر تشدد جیسے واقعات کی سخت مذمت کی گئی اور مذکورہ دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کو قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ خواتین کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعات نے ہمارے معاشرے کی ہر خاتون کو خواہ وہ کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتی ہوذہنی طور سے شدید متاثر کیا ہے۔خواتین کا مزیدکہنا تھا کہ معاشرے میں خواتین پر تشدد میں آئے روز اضافہ تشویشناک ہے اس سے خواتین میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوتا ہےاور ایسے واقعات ملک کی بدنامی باعث بنتے ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے کوئی حکمت عملی اپنائی ہے اور مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سے سخت سزا دی جائے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مسلم لیگ بلوچستان کی صوبائی جنرل کونسل کا اجلاس، چوہدری شجاعت کی قیادت پر مکمل اعتماد اور یکجہتی کا اظہار ،

پڑھنے کے اگلے

پہلے دبا ومیں آیا نہ اب آوں گا، جدوجہد جاری رکھیں گے، عمران خان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔