PK Press

ہاوس آف دی ڈریگن نے سب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

house of the dragon

ہاوس آف دی ڈریگن کی پہلی قسط ریلیز ہوگئی ہے۔
ہاوس آف دی ڈریگن کی پہلی ہی قسط نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے

اور فلموں اور سیریز کی ریٹنگ کی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی پر اسے 9.1 ریٹ کیا گیا ہے۔
ہاوس آف دی ڈریگن مشہور زمانہ ٹی وی ڈرامہ گیم آف تھرونز کا پس منظر بتاتا ہے

جس کی کہانی ٹارگیرین کے خاندان یعنی ہاس ٹارگیرین کے گرد گھومتی ہے۔
ہاس آف ٹارگیرین وہی خاندان ہے جس سے گیم آف تھرونز میں ڈینیرس ٹارگیرین عرف

ملکہ کھلیسی تعلق رکھتی ہیں اور اس سیریز میں ملکہ کھلیسی کے آبااجداد کی بادشاہت کی کہانی بتائی گئی ہے۔

اس خاندان کی خاص بات یہ ہے کہ ملکہ کے بطن سے ڈریگن پیدا ہوتے ہیں جنہیں پال کر ان سے کام لیا جاتا ہے۔
ہاوس آف دی ڈریگن کی پہلی قسط میں بھی ٹارگیرین ہاس کے ڈریگن دکھائے گئے ہیں۔
گیم آف تھرونز کی طرح ہاوس آف دی ڈریگن کی اقساط بھی ہفتہ وار ریلیز کی جائیں گی۔
ہاوس آف دی ٹارگیرین کی مرکزی کاسٹ میں مِلی اے کلاک، میٹ سمتھ، ایما ڈارسی، اولویا کک اور پیڈی کونسیڈائن شامل ہیں جبکہ اس کہانی کو بھی جورج آر آر مارٹن کی کتاب فائر اینڈ بلڈ سے ہی لیا گیا ہے۔
ہاوس آف دی ڈریگن شو کے ریلیز ہوتے ہی اس کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ایک شخص فوج، پولیس اور جج کو دھمکیاں دیتا ہے، اداروں اور حکومت کو رٹ قائم کرنی پڑیگی،زرداری

پڑھنے کے اگلے

چین، صوبہ حہ بئی سے جڑی شی جن پھنگ کی کہانی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔