PK Press

چین۔یورپ مال بردار ٹرینوں کی اعلیٰ معیار کی ترقی جاری

china europe train

چائنا نیشنل ریلوے گروپ کے مطابق شی آن انٹرنیشنل پورٹ سے شی آن سےہیمبرگ جانے والی ٹرین کے ساتھ ہی رواں سال یہاں سے چین۔یورپ روانہ ہونے والی ٹرینوں کی مجموعی تعداد 10,000 تک پہنچ چکی ہے۔ رواں سال مجموعی طور پر 972,000 کینٹینرز بھیجے گئے ہیں، جس میں سال بہ سال 5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
تاحال، چائنا یورپ ریلوے ایکسپریس نے 82 آپریٹنگ روٹس ترتیب دیے ہیں، جو 24 یورپی ممالک کے 200 شہروں تک پہنچ رہے ہیں ۔یوں یہ ٹرانسپورٹیشن سروس نیٹ ورک پورے یورپ کا احاطہ کرتا ہے، اور نقل و حمل کی مصنوعات میں ملبوسات سمیت دیگر سامان بھی شامل ہے ۔وسیع تناظر میں 53 مختلف شعبہ جات میں 50,000 سے زائد مصنوعات کی ترسیل جاری ہے جن میں جوتے اور ٹوپیاں، گاڑیاں، اناج اور لکڑی وغیرہ شامل ہیں۔ چین۔یورپ مال بردار ٹرینوں کی اعلیٰ معیار کی ترقی نے علاقائی کھلے پن کو بہتر بنایا ہے، چین اور یورپ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تبادلے کو وسعت دی ہے، پیداواری صلاحیت میں بین الاقوامی تعاون کو گہرا کیا ہے، وسائل کے سرحد پار بہاؤ کو تیز کیا ہے، اور "بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کو مضبوط قوت فراہم کی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین کے نئے توانائی نظام کی عالمی پزیرائی

پڑھنے کے اگلے

بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کامیابی سے اختتام پزیر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔