PK Press

بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کامیابی سے اختتام پزیر

beijing international film festival

12واں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول بیس تاریخ کو کامیابی سے اختتام پزیر ہو گیا۔اس فیسٹیول کا انعقاد چائنا میڈیا گروپ، بیجنگ میونسپل پیپلز گورنمنٹ اور اسٹیٹ فلم ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق بیجنگ فلم فیسٹیول کو پچھلے 12 سالوں میں مسلسل اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ آج یہ چینی فلموں اور بین الاقوامی فلموں کے درمیان مشاورت اور تبادلے کا ایک اہم پلیٹ فارم اور دارالحکومت کی ایک درخشاں ثقافتی پہچان بن چکا ہے۔
فیسٹیول کے دوران چین اور دنیا بھر سے معروف مہمانوں کو بطور جج خدمات سر انجام دینے کے لیے مدعو کیا گیا ۔ دنیا بھر سے شارٹ لسٹ کی گئی فلموں کی تعداد 1,450 تک پہنچ چکی ہے، جن میں سے 88 ممالک اور خطوں کی 1,193 غیر ملکی فلمیں شامل ہیں۔ یہ پیش رفت بیجنگ فلم فیسٹیول کے تنوع اور انضمام کی عکاسی کرتی ہیں۔
فیسٹیول کے دوران بہترین اداکاروں ، ہدایت کاروں سمیت فلم سازی سے وابستہ دیگر اہم شخصیات کو ایوارڈز بھی دیے گئے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین۔یورپ مال بردار ٹرینوں کی اعلیٰ معیار کی ترقی جاری

پڑھنے کے اگلے

چینی صدر عوامی فلاح و بہبود کے داعی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔