PK Press

ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی میں دخل اندازی فوری طور پر بند کی جائے، کمشنر دفتر

ہانگ کانگ میں وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کے ترجمان نے بعض امریکی اور برطانوی سیاست دانوں کی جانب سے ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی میں مداخلت کی کوشش اور اعلانیہ غیر ذمہ دارانہ بیانات پر سخت عدم اطمینان اور ہانگ کانگ میں چین مخالف قوتوں کی جانب سے ایسے رویوں کی حمایت پر شدید مخالفت کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ترجمان نے پرزور الفاظ میں کہا کہ ایسے مغربی سیاستدانوں کو فوری طور پر ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچانے والے "سیاہ ہاتھ” پیچھے کھینچ لینے چاہیے اور "ہانگ کانگ میں خلل ڈالنے” کے اقدام کو فوری طور پر روکنا چاہیے۔
ترجمان نے زور دے کر کہا کہ ہانگ کانگ چین کا ہانگ کانگ ہے اور کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔ ہانگ کانگ میں قوانین و ضوابط کو بحال کرنے کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا سکتی اور نہ ہی چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے تاریخی رجحان کو روکا جا سکتا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

فرانس کی جانب سے ون چائنا پالیسی پر مسلسل عمل درآمد کو سرا ہتے ہیں،چین

پڑھنے کے اگلے

افغانستان امریکی بالادستی کے بدترین نتائج کا گواہ ہے،چین

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔