PK Press

پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک جاتے ہوئے طیارے سے اتار لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک جاتے ہوئے طیارے سے اتار لیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق فردوس عاشق اعوان نجی ائیر لائن کی پرواز سے اسلام آباد سے دبئی جا رہی تھیں کہ انہیں طیارے سے اتار لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان بلیو پاسپورٹ استعمال کرکے بیرون ملک روانہ ہو رہی تھیں۔
بلیو پاسپورٹ حکومتی وزراء کو استعمال کرنے کی اجازت ہوتی ہے لیکن فردوس عاشق اعوان نے مشیر اطلاعات سے ہٹنے کے باوجود ابھی تک اپنا بلیو پاسپورٹ واپس نہیں کیا تھا۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کا بلیو پاسپورٹ ضبط کر کے انہیں ائیرپورٹ سے روانہ کر دیا گیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے اپنے موقف میں کہا کہ خواتین کے موقع سے متعلق دبئی میں ایک تقریب میں شرکت کرنا تھی۔ بلیو پاسپورٹ پر ویزہ تھا جبکہ ذاتی پاسپورٹ پر ویزہ نئیں تھااس حوالے سے ایمبسی سے بات کی ہے ۔سوموار کو دوسرا ویزہ جاری ہو جائے ۔انہوں نے کہا کہ نیا ویزہ ملنے کے بعد پروگرام میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہوں گی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ارکان پارلیمنٹ ،بیوروکریسی کے اثاثوں کی تفصیلات تک عوام کو رسائی دینے کا فیصلہ

پڑھنے کے اگلے

شائستہ لودھی کی گھڑی کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔