PK Press

شائستہ لودھی کی گھڑی کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

پاکستانی معروف میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی کی جانب سے برائیڈل فیسٹیو پر پہنی گئی گھڑی انٹرنیٹ پر خوب توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

اداکارہ نے گزشتہ دنوں ایک بیوٹی پارلر برینڈ کے لیے ہونے والے برائیڈل فیسٹیو میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے ریمپ پر واک کر کے جہاں لاکھوں دل موہ لیے وہیں اُن کی گھڑی سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔

شائستہ لودھی نے اس تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو بھی کی اور فیشن اور برائیڈل شوز کی روایت کو مثبت قرار دیا۔ اس دوران اُن کے لہراتے بل کھاتے ہاتھ کئی نظروں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

شائستہ لودھی کو یہ توجہ اُن کے ہاتھوں کی خوبصورتی کے بجائے کلائی میں موجود گھڑی کے سبب مل رہی ہے۔شائستہ لودھی کی گھڑی سے متعلق سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اُن کی کلائی میں چمکتی اس گھڑی کی قیمت ڈھائی کروڑ روپے ہے۔

دوسری جانب شائستہ لودھی کو مداحوں کی جانب سے اتنی مہنگی گھڑی پہننے پر تنقید کا سامنا ہے۔انٹرنیٹ صارفین کا کمنٹ باکس میں لکھنا ہے کہ ڈھائی کروڑ کی گھڑی پہننے کا کیا فائدہ ہے، وقت تو 200 روپے والی گھڑی بھی بتا دیتی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک جاتے ہوئے طیارے سے اتار لیا گیا

پڑھنے کے اگلے

ہربھجن سنگھ کا شاہد آفریدی سے متعلق دلچسپ انکشاف

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔