PK Press

ممنوعہ فنڈنگ: ایف آئی اے نے عمران خان کاموقف مسترد کر دیا

imran khan

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مقف مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے عمران خان کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے سوالات کے جواب کے لیے دوبارہ نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ تین دفعہ نوٹسز ایشو کرنے کے بعد عمران خان کے وارنٹس جاری کیے جائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی مزید 5 کمپنیوں کا سراغ بھی لگا لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور جنرل سیکرٹری کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے پارٹی فنڈز کے ریکارڈ کی تفصیلات طلب کی تھیں تاہم عمران خان نے ایف آئی اے کے نوٹس کے جواب میں کہا تھا کہ آپ کو جوابدہ ہوں نا ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند ہوں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بیوی کے حق مہر کی رقم سے بیٹے کےلئے خریدی گئی زمین شوہر نے جعلسازی سے بیچ دی

پڑھنے کے اگلے

چینی صدر کا اختراع اور عوام کی فلاح و بہبود پر زور

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔