PK Press

چین کا پاکستان کے ساتھ سی پیک کو مشترکہ تعمیر کا ایک مثالی منصوبہ بنانے کا عزم

wang wenbin

 

 

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے ایک یومیہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور جاری منصوبوں کو بہتر طور پر آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔اسی بنیاد پر صنعت، لوگوں کے معاش، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی وغیرہ کے شعبوں میں تعاون پر مزید توجہ مرکوز کی جائے گی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کو "دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے لیے ایک اعلیٰ معیار کا مثالی منصوبہ بنانے کی کوشش کی جائےگی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
رپورٹس کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں ایک میڈیا انٹرویو میں چین پاکستان تعلقات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کو بھرپور سراہا ہے۔
اس حوالے سے وانگ وین بین نے کہا کہ چین وزیراعظم شہباز شریف کے بیانات کو سراہتا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری اقتصادی تعاون کا ایک اقدام ہے، جو علاقائی رابطوں کے فروغ میں مددگار اور علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے لیے سازگار ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

نویں چین۔جاپان اعلیٰ سطحی سیاسی مذاکرات کا تھین جن میں انعقاد

پڑھنے کے اگلے

چائنا ریلوے ایکسپریس کا لاجسٹکس نیٹ ورک، یورپ کے تمام علاقوں کا احاطہ کرتا ہے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔