PK Press

ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم جوکر کا سیکوئل کب ریلیز ہوگا؟

ہالی وڈ کی مشہور فلم جوکر کی کامیابی کے بعد

وارنر بروز نے جوکر 2 بنانے کا اعلان کردیا ہے۔2019 میں ریلیز ہونے والی

مشہور فلم جوکر کا سیکوئل 4 اکتوبر 2024 کو ریلیز کیا جائے گا۔

فلم جوکر 2 میں بھی ہواکین فینکس جوکر کا کردار ادا کریں گے

جبکہ ان کے ساتھ معروف سنگر لیڈی گاگا بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

2019 میں ریلیز ہونے والی فلم جوکر کی کہانی ایک آرتھر نامی مسخرے

کے گرد گھومتی ہے جو ذہنی دباؤ کا شکار رہتا ہے

اور پھر سماج کی رویوں کے باعث جرائم کی دنیا میں قدم رکھ لیتا ہے۔

اس فلم نے باکس آفس پر ارب ڈالر سے زائد کا کاروبار کیا تھا جبکہ

اسی فلم میں اداکاری کے باعث ایکٹر ہواکین فینکس کو بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

شہباز گل کوکون سی خطرناک بیماری لاحق ہے؟

پڑھنے کے اگلے

قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق حکومت پنجاب کے خیرسگالی سفیر مقرر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔