PK Press

چینی صدر کی طرف سےشمال مشرقی چین جیسے پرانے صنعتی مقامات کی ترقی پر توجہ

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ لیاؤ نینگ کے جن زو شہر کا معائنہ کیا اور مختلف حوالوں سےصورت حال کو سنا۔ انہوں نے لیاؤ-شین جنگ کے میموریل ہال اور ایسٹ لیک فاریسٹ پارک کا یکے بعد دیگرے معائنہ کیا، شمال مشرقی جنگ کی تاریخ اور لیاؤ-شین جنگ کی فتح کے مقامات کا جائزہ لیا، بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق صوبہ لیاؤننگ میں سیلاب پر قابو پانے کے کام کا تعارف اور مقامی ماحولیاتی نظام کی بحالی اور تحفظ کے بارے میں صورتحال کو سنا۔ اور انہوں نے سیلاب پر قابو پانے کے کام اور آفات سے نمٹنے کے لیے مقامی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہدایات دیں۔ شمال مشرقی چین جیسے پرانے صنعتی مقامات کو دوبارہ ترقی دینا چین کی ایک قومی حکمت عملی ہے، اور شی جن پھنگ ہمیشہ اس پر توجہ دیتے رہے ہیں۔ اگست 2013 میں جب شی جن پھنگ نے لیاؤ نینگ کا معائنہ کیا ،تو انہوں نے نشاندہی کی کہ شمال مشرقی چین جیسے پرانے صنعتی مقامات کی بحالی کے لیے عالمی سائنسی اور تکنیکی انقلاب کے نئے دور کے ذریعے لائے گئے اسٹریٹجک مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور کاروباری اداروں کی جدت طرازی کی قوت، اختراعی صلاحیت کو مسلسل فروغ دینا چاہیے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ٹویوٹا اورپاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

پڑھنے کے اگلے

چین چلی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے،چینی وزیر خا رجہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔