PK Press

آئی ایل ٹی 20 میں مزید کرکٹ ستارے شامل

متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 (آئی ایل ٹی 20) میں کرکٹ کے مزید ستارے شامل ہوگئے ہیں اور انہوں نے افتتاحی ایڈیشن میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ آئی ایل ٹی 20 کا حصہ بننے والے نئے کھلاڑیوں میں کیرن پولاڈ ، نیکولس پورن ، ڈیون براؤ ، ڈاسن شونک ، آلی پاپ اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ اس فہرست میں ول سمیڈ، ریحان احمد، جورڈن تھامپسن، شیلڈن کوٹریل، آندرے فلیچر، ٹام کوہلرکیڈمور، باس ڈی لیڈ، کرس بنجمن اور بلال خان بھی شامل ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر ایمریٹس کرکٹ کے جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی نے کہا: "ہماری ٹیم آئی ایل ٹی 20 میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی شمولیت کے لئے کوشاں ہے اور ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ کھلاڑیوں کی فہرست میں بڑے نام شامل ہورہے ہیں جو اس کی ساکھ کو بڑھارہے ہیں۔ ہ اس سے قبل جو بین الاقوامی کھلاڑی اس ٹورنامنٹ کا حصہ بن چکے ہیں ان میں معین علی، آندرے رسل، ڈیوڈ ملن ، ویندو ہاسررنگا، سنیل نرائنن ، ایون لوئس ، کولن منرو ، فیبئن ایلن، سام بلنگ، ٹام کرن ، ایلیکس ہیلس، دوشاماناتھ چمیرا، شیمرون ہاتیمار، عقیل حسین ، کرس جارڈن، ٹام بیٹن، سندیپ لامی چانیے، کریس لائن ،پومین پاؤل، بھاموکا راجہ پکسے اور مجیب الرحمان شامل ہیں۔
آئی ایل ٹی 20 کا افتتاحی ایڈیشن فروری 2023 میں ہوگا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اقوام متحدہ کی کمیٹی کے مباحثے نے امریکی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پڑھنے کے اگلے

یہ نہیں کہا تھا پٹرو ل کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا‘آگے بھی مشکل فیصلے کریں گے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔