PK Press

چوہدری شجاعت آئینی صدر ، پارٹی کو ہائی جیک نہیں ہونے دیں گے، شافع حسین

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ

چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ کے آئینی اور منتخب صدر ہیں،پارٹی کو ہائی جیک نہیں ہونے دیں گے

انشا ء اللہ، فتح حق اور سچ کی ہو گی،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چوہدری شجاعت حسین کی درخواست کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان، مسلم لیگ سندھ کے صدر طارق حسن سمیت دیگر پارٹی راہنما بھی موجود تھے،

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدرات سے ہٹانے کے لیے جو غیر آئینی اور غیر قانونی حربہ اختیار کیا گیا وہ قابل مذمت اقدام اور نہایت بھونڈی حرکت تھی،

چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ پارٹی نے چوہدری شجاعت حسین کو 2025 تک صدر منتخب کر رکھا ہے،

ایک صوبائی تنظیم کا دائرہ اختیار ہی نہیں کہ وہ اپنے مرکزی صدر کو عہدے سے علیحدہ کرسکے انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ۔فتح حق، سچ اور آئین کی ہو گی،

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن نے ہمارا موقف سنا،مخالف فریق نے جواب دائر کیا جس کی کاپی ہمیں مل گئی، اب اگلی سماعت 18 اگست کو ہو گی جس میں ہماری قانونی ٹیم اہنا موقف دے گی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

کرپشن کا الزام، میانمار کی سابق سربراہ کو سزا سنا دی گئی

پڑھنے کے اگلے

ٹویوٹا اورپاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔