PK Press

صدر مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قیدیوں کی سزاؤں میں

کمی کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی

آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت کی گئی

اور قیدیوں کی سزاؤں میں پانچویں حصے کی کمی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق 15 سال یا زائد سزا کانٹنے والے 65 سال یا زائد عمر کے قیدی کو

بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے

جبکہ 60 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین جو 10 سال سے زیادہ قید کاٹ چکی ہیں ان کے لیے بھی باقی سزا میں چھوٹ کا اعلان کیا گیا۔
قید کی سزا کا تین چوتھائی حصہ کاٹنے والے قیدیوں کی سزا پر مکمل چھوٹ کا اعلان

جبکہ 20 سال کی قید مکمل کرنے والوں قیدیوں کی سزا میں بھی مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
سزاؤں میں کمی کا اطلاق سزائے موت، جاسوسی اور گینگ ریپ کے مجرموں پر نہیں ہو گا

جبکہ سزاؤں میں کمی کا اطلاق بینک ڈکیتی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، اغوا اور ڈکیتی کے مجرموں پر بھی نہیں ہو گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

برسوں روپوش رہنے کے بعد سامنے آنے والے مصنف سلمان رشدی کون ہیں؟

پڑھنے کے اگلے

امریکی حلقوں کا”چِپس اینڈ سائنس ایکٹ” پر ناپسندیدگی کا اظہار

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔