PK Press

شہباز گل پر بغاوت کا مقدمہ، تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی

shahbaz gill

shahbaz gill

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل

پر بغاوت کے مقدمے کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے

وزارت داخلہ نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی،ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن کریں گے۔
اس کے علاوہ ٹیم میں ایس پی سٹی، ڈی ایس پی

اور ایس ایچ او ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے غداری کے مقدمے میں

گرفتار شہباز گِل کو اسلام آباد کی عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزم شہباز گِل کو 2 روز بعد جمعے کو دوبارہ پیش کیا جائے۔
تحریکِ انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گِل نے پیشی سے قبل عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیان میں کچھ ایسا نہیں جس سے شرمندگی ہو۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ میرا بیان محب الوطن کا بیان ہے، فوج سے پیار کرنے والا بیان ہے، کسی کو اکسانے کی کوشش نہیں کی۔
گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ بیوروکریسی کے افسران جو غلط بات کر رہے ہیں، میں نے ان کے بارے میں بات کی۔
گزشتہ روز شہباز گِل کے خلاف اداروں کے خلاف مبینہ غداری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
شہباز گِل پر تھانہ کوہسار میں 10 سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ممنوعہ فنڈنگ کیس: اسد قیصر نے ایف آئی اے میں طلبی کو چیلنج کردیا

پڑھنے کے اگلے

میں گھناؤنی فلمیں نہیں بنانا چاہتا،اکشے کمار

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔