PK Press

واٹس ایپ میں گروپس میسجزسے پریشان صارفین کے لئے نیا فیچر آگیا

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے

گروپس صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا۔

واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی

ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر

گروپس کے ایڈمن کے لیے متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت ایڈمنز گروپ کے کسی بھی فرد کا میسج ڈیلیٹ کرسکیں گے۔
یہ دلچسپ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے بیٹا ورژن استعمال کرنے

والوں کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد گروپس کو بہترین طریقے سے چلانا ہے۔
ویب بیٹا انفو کی جانب سے جاری کردہ اسکرین شاٹ میں

دیکھا جاسکتا ہے کہ جب بھی گروپ ایڈمن کسی شخص

کا پیغام ڈیلیٹ کرے گا تو اس بارے میں باقی ممبرز کو بھی پتا چل جائے گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ پر ہارٹ سرجری بند، مریض سرکاری ہسپتال جانے پر مجبور

پڑھنے کے اگلے

عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوئے،بلاول

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔