PK Press

خانہ کعبہ کے اردگرد سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

کعبہ شریف کے اردگرد سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔

رکاوٹیں ڈھائی سال قبل کورونا وبا کے باعث لگائی گئی تھیں۔
حرمین شریفین امورکے نگراں ادارے کے مطابق کعبتہ اللہ کے اردگرد لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔ رکاوٹیں ڈھائی سال قبل کورونا کے باعث نصب کی گئی تھیں۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اب عازمین کعبتہ اللہ کو چھو سکیں گے،حجراسود کوبوسہ دے سکیں گے اورحطیم میں داخل ہوسکیں گے۔رکاوٹیں ہٹنے کے بعد عازمین کی بڑی تعداد نے خانہ کعبہ کوچھو کر دعائیں کی اورنمازاورنوافل ادا کئے۔
خانہ کعبہ کے ارگرد رکاوٹوں کو حرمین شریفین امورکے نگراں ادارے کے صدر شیخ .عبدالرحمٰن السدیس کے حکم پرہٹایا گیا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

روپے کے مقابلے میں ڈالر لڑکھڑا گیا، قیمت میں حیران کن کمی

پڑھنے کے اگلے

خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ پر ہارٹ سرجری بند، مریض سرکاری ہسپتال جانے پر مجبور

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔