PK Press

عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوئے،بلاول

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا چور قرار دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوچکے ہیں اور کرپشن کے خلاف ان کا بیانیہ جھوٹا نکلا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کو تحقیقات سے روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اختیارکیے مگر وہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئے، جو شخص جھوٹا حلف نامہ الیکشن کمیشن کو دے وہ صادق اور امین نہیں ہوسکتا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی بنیاد ہی کرپشن پر رکھی گئی تھی، غیر ملکیوں سے فنڈز لے کر غیر ملکی سازش کا نعرہ لگانا پی ٹی آئی کی منافقت تھی جس کا پردہ چاک ہوچکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم اسی لیے چلائی کہ اپنی کرپشن کو چھپاسکے،غیر ملکیوں سے پیسے لے کر ملکی سیاست کو آلودہ کرنے والے عمران خان عوام کےمجرم ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

واٹس ایپ میں گروپس میسجزسے پریشان صارفین کے لئے نیا فیچر آگیا

پڑھنے کے اگلے

بابر اعظم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں حکمرانی برقرار

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔