
ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ تھمنے لگا، پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔
وزیر خزانہ اور اسٹیٹ بینک کی معاشی استحکام کی یقین دہانیوں کے باعث
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر9 روپے 38 پیسےسستا ہو گیا،
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 229روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی ہوئی
اور روپیہ تگڑا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے سستا ہوکر 229 روپے کا ہوگیا۔
چند روز سے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے
اور گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 46 پیسے کم ہوکر 238 روپے 38 پیسے رہا تھا۔
اس سے قبل انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری تھا اور ایک ڈالر کی قیمت 240 روپے تک جا پہنچی تھی۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض بحالی سے متعلق مثبت پیغام سامنےآنے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مسلسل گر رہی ہے۔