PK Press

ایک بار پھر ثابت ہوا عمران خان سرٹیفائیڈ جھوٹا ہے، وزیراعظم

shehbaz sharif

پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے پر

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے میں

آئین کی خلاف ورزی، جھوٹے حلف نامے جمع کروانے اور غیر ملکی رقم قبول کر نا عمران نیازی کے خلاف چارج شیٹ ہیں۔

شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ

ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران نیازی ایک سرٹیفائیڈ جھوٹا ہے،

قوم کو غیر ملکیوں سے فنڈ لینے والے شخص کی سیاست کے مضمرات پر غور کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہو گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو 34 غیر ملکیوں اور 351 کمپنیوں کی جانب سے فنڈنگ فراہم کی گئی جو غیر قانونی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پی ٹی آئی پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

پڑھنے کے اگلے

امریکی سازش کا چورن بیچنے والے کی اپنی ممنوعہ فنڈنگ امریکاسے تھی ،ریحام

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔