PK Press

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران قوم کے ہیرو ہیں، فوزیہ ناز

اسلام آ باد (نیوزڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز نے

بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد پر مامور پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 فوجی افسران کی شہادت پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ

اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ملک اور قوم کی خدمت کرنے والے قوم کے حقیقی ہیرو ہیں،ہماری مسلح افواج نے ملک اور قوم کے دفاع اور عوام کی خدمات کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں پیش کی ہیں،

قوم اپنے فوجی افسران کی شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ قوم کے بہادر سپوتوں کی شہادت کو قبول فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمائے۔

پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، کور کمانڈر سمیت تمام 6 افسران شہید

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پرویز الٰہی کے لیے بڑا اپ سیٹ ، پنجاب کابینہ سے ق لیگ آؤٹ

پڑھنے کے اگلے

روپے کے مقابلے میں ڈالر لڑکھڑا گیا، قیمت میں حیران کن کمی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔