
اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔مسلم لیگ ق نے پارٹی آئین کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ نے چار سوالات کے ساتھ الیکشن کمیشن سے رجوع کیا۔خط میں چودھری شجاعت نے سوال کیا کہ ہمارا پارٹی آئین کیا کہتا ہے؟ پارٹی میں عہدیداروں کے اختیارات کیا ہیں ؟ مسلم لیگ (ق )کے اثاثہ جات کی تفصیلات اور عہدیداران کی فہرست سے متعلق بھی پوچھ لیا۔