PK Press

آمنہ خانم کاہیلی کاپٹر حادثے میں فوجی افسران کی شہادت پر اظہار افسوس

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری وسابق ایم پی اے آمنہ خانم نے
لسبیلہ کے نزدیک بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد پر مامور پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کو
پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 فوجی افسران کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں آمنہ خانم نے کہا کہ پوری قوم ہیلی کاپٹر میں سوار پاک آرمی کے افسروں اور جوانوں کے جانی نقصان پر افسردہ ہے،
لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران کی بہادری اور شجاعت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ،
قوم ان شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، کور کمانڈر سمیت تمام 6 افسران شہید

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، کور کمانڈر سمیت تمام 6 افسران شہید

پڑھنے کے اگلے

چودھری شجاعت حسین نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔