PK Press

پرویز الٰہی کے لیے بڑا اپ سیٹ ، پنجاب کابینہ سے ق لیگ آؤٹ

لاہور(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کے لئے بڑا اپ سیٹ ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق کوکابینہ سے آؤٹ کردیا ہے۔
پنجاب کابینہ کی تشکیل چند دن میں ہوجائے گی جس کے لیے عمران خان نے 18 رکنی کابینہ کی منظوری دیدی ہے۔ 18رکنی کابینہ میں صرف تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی شامل ہیں۔ مسلم لیگ ق کا کابینہ میں ایک رکن بھی شامل نہیں ۔
عمران خان کی جانب سے سے گزشتہ رات کابینہ کی لسٹ پنجاب قیادت کو موصول ہوگئی ہے۔ عمران خان نےعثمان بزدار کابینہ میں مسلم لیگ ق کو دی ہوئی دو وزارتیں بھی واپس لے لیں۔ میاں محمود الرشید بلدیات، یاسمین راشد صحت ، میاں اسلم اقبال کو ہاؤسنگ کی وزرات ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد راس تعلیم ،راجہ بشارت پارلیمانی امور ،ہاشم جواں خزانہ ، خرم ورک کو قانون کی وزارت ملے گی۔ راجہ یاسرہمایوں ہائیرایجوکیشن، ہاشم ڈوگر کو محکمہ داخلہ کی وزارت دی جائے گی۔علی افضل ساہی، لطیف نذر گجر، محسن لغاری، فیاض الحسن چوہان کو بھی وزیر بنانے کا امکان ہے۔

گجرات کے چودھری برادران سیاسی رفاقت سے خاندانی رقابت تک کیسے پہنچے؟

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چودھری شجاعت حسین نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

پڑھنے کے اگلے

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران قوم کے ہیرو ہیں، فوزیہ ناز

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔