PK Press

عمران خان اس ملک کی بڑی برائی ہے جس کو جڑ سے نکالنا چاہیے، فضل الرحمان

چار سدہ(نیوزڈیسک)حکومتی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان اس ملک کی بڑی برائی ہے جس کو جڑ سے نکالنا چاہیے۔
ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں، الیکشن کمیشن کے خلاف قراردادیں فارن فنڈنگ کیس پر اثر انداز ہونے کیلئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا تھا، اداروں کے سربراہان بھی انسان ہوتے ہیں جن سے غلطیاں ہوتی ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چار سال تک ملک پر مسلط ٹولے نے معیشت کو تباہ و برباد کردیا، پاکستان کی معاشی صورتحال ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔
انہوںنے کہا کہ حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد مقررہ وقت پر عام انتخابات کا انعقاد ہو گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 ڈالر سے زائد کی کمی

پڑھنے کے اگلے

کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔