PK Press

چین کا امریکہ اور جاپان پر تجارتی امور کو سیاسی رنگ نہ دینے پر زور

 

چین دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرتا، تر جمان

بیجنگ ()

چینی وزارت خارجہ کی میڈیا بریفنگ میں امریکہ اور جاپان کے حالیہ مذاکرات میں چین کے تذکرے سے متعلق پوچھا گیا۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے کہا کہ چین ہمیشہ سے کھلے پن اور باہمی مفاد کے تصور کی روشنی میں عالمی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھا رہا ہے اور دوسرے ممالک کے ساتھ ترقی کے مواقع شیئر کر رہا ہے۔ چین کبھی دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرتا ، تجارتی جنگ کا روادار نہیں ہے اور نہ ہی دوسرے ممالک کے کاروباری اداروں کو دبانے کی کوشش کرتا ہے ۔دوسری جانب، امریکہ اپنی بالادستی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوششیں کرتا ہے ۔یہ نہ صرف مارکیٹ کے اصولوں بلکہ عالمی تجارتی اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔
چینی ترجمان نے امریکہ اور جاپان پر زور دیا کہ وہ معاشی و تجارتی امور اور ٹیکنالوجی امور کو سیاسی رنگ نہ دے، تیسرے فریق کے مفادات کو نقصان نہ پہنچائے اور تعاون اور مذاکرات کی آڑ میں تقسیم اور تنازع کا کام نہ کرے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ق لیگ کا مستقبل کیا ہوگا؟چودھری شجاعت حسین نے واضح کردیا

پڑھنے کے اگلے

امریکہ تائیوان کے معاملے پر دوہرے معیار سے گریز کرے ، چینی وزارت خارجہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔