PK Press

امریکہ تائیوان کے معاملے پر دوہرے معیار سے گریز کرے ، چینی وزارت خارجہ

 

بیجنگ ()
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے یومیہ نیوز بریفنگ کے دوران امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان اور چین سے متعلق امریکی پالیسی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین نے پیلوسی کے دورہ تائیوان کے حوالے سے بارہا اپنا پختہ موقف واضح کیا ہے۔ پیر کے روز تر جمان نے کہا کہ ایک چین کا اصول آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کی معراج ہے، یہ امریکہ ہی ہے جس نے تائیوان کے معاملے پر ون چائنا پالیسی کو بارہا توڑ مروڑ کر کے غیر ذمہ دارانہ تبصرے کئے ہیں ۔ امریکہ نے حالیہ دنوں ہر ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی ضرورت پر زور دینا شروع کیا ہوا ہے، امید ہے کہ امریکہ سب سے پہلے تائیوان کے معاملے پر اپنے قول و فعل پر قائم رہے گا اور دوہرے معیار سے باز رہے گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین کا امریکہ اور جاپان پر تجارتی امور کو سیاسی رنگ نہ دینے پر زور

پڑھنے کے اگلے

امریکہ ایران کے جائز اور معقول مطالبات کا فعال طور پر جواب دے ،چین

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔