PK Press

چینی صدر کے ماحولیاتی تمدن سے متعلق نظریات پر مبنی کتاب کی اشاعت

چینی صدر شی جن پھنگ کے ماحولیاتی تمدن سے متعلق نظریات پر مبنی کتاب ملک بھر میں جاری کر دی گئی ہے ۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ کی قیادت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے، چینی قوم کی پائیدار ترقی کے نقطہ نظر کو آگے بڑھاتے ہوئے ماحولیاتی تمدن کی تزویراتی اہمیت کا گہرائی سے ادراک کیا ہے۔ نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے تحت بھرپور طریقے سے ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کو فروغ دیا گیا ہے۔شی جن پھنگ کی جانب سے نظریاتی اختراع، عملی جدت، ادارہ جاتی اختراع، تخلیقی طور پر نئے تصورات، نئے خیالات اور نئی حکمت عملیوں کا ایک سلسلہ پیش کیا گیا ہے جن سے اُن کی ماحولیاتی تہذیبی فکر کی عکاسی ہوتی ہے۔مذکورہ کتاب چین کی جانب سے ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کے لیے بنیادی اقدامات اور عملی لائحہ عمل میں رہنمائی کرے گی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چینی پیپلز لبریشن آرمی کے 90 ویں یوم تاسیس کے موقع پر چینی صدر کے خطاب کی اشاعت

پڑھنے کے اگلے

افراتفری اور تقسیم کی مخالفت کرنی چاہیے، چین اور کرغزستان میں اتفا ق

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔