PK Press

چینی پیپلز لبریشن آرمی کے 90 ویں یوم تاسیس کے موقع پر چینی صدر کے خطاب کی اشاعت

پیپلز آرمی کی شاندار تاریخ خون اور قربانی سے رقم کی گئی ہے،چینی فو ج عالمی سلامتی کے چیلنجز کا مشترکہ جواب دے گی، مضمون
بیجنگ ()
یکم اگست کو شائع ہونے والے میگزین ” چھیو شی ” میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون "چینی پیپلز لبریشن آرمی کے 90ویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب” شائع کیا جا رہا ہے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پیپلز آرمی کی شاندار تاریخ "خون اور قربانی” سے رقم کی گئی ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پیپلز آرمی نے پارٹی کے جھنڈے تلے مارچ کیا، فوج کی تعیناتی اور انتظام کا جامع و کامل نظام قائم کیا ، عوامی جنگ کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی اور اپنی منفرد شاندار روایت اور عمدہ طرز عمل کو پروان چڑھایا ہے ۔
مضمون میں واضح کیا گیا ہے کہ چین ہمیشہ عالمی امن کا معمار، عالمی ترقی کا معاون اور بین الاقوامی نظام کا محافظ رہا ہے۔چین کی فوج ہمیشہ عالمی امن کو برقرار رکھنے میں ایک مضبوط قوت رہی ہے۔ چینی فوج ہمیشہ کی طرح بین الاقوامی عسکری تبادلے اور تعاون جاری رکھے گی، عالمی سلامتی کے چیلنجوں کا مشترکہ طور پر جواب دے گی،چین کی عالمی ساکھ سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو فعال طور پر پورا کرے گی اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لیے فعال کردار ادا کرے گی ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

امریکہ کو اپنے وعدوں پر عمل پیرا رہنا چاہیئے، چینی میڈ یا

پڑھنے کے اگلے

چینی صدر کے ماحولیاتی تمدن سے متعلق نظریات پر مبنی کتاب کی اشاعت

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔