PK Press

چین نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کی نئی کھیپ لانچ کر دی

چین نے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کی نئی کھیپ لانچ کر دی ہے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس جن کا تعلق یاوگان35-03 فیملی سے ہے ، کو لانگ مارچ ٹو ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا۔سیٹلائٹس کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار میں داخل ہو گئے، اور لانچنگ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ مذکورہ سیٹلائٹس بنیادی طور پر سائنسی تجربات، ارضیاتی وسائل کے سروے ، زرعی پیداوار کے تخمینے، آفات سے بچاؤ و تخفیف اور دیگر شعبوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
یہ لانچ چین کے لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 429 واں مشن تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بیجنگ میں گلوبل فیوچر ٹیکنالوجی انوویشن کوآپریشن کانفرنس کا انعقاد

پڑھنے کے اگلے

امریکہ کو اپنے وعدوں پر عمل پیرا رہنا چاہیئے، چینی میڈ یا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔