PK Press

لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کو صوبائی اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان اور زینب عمر کی جانب سے دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب پولیس کو اسمبلی میں داخلے سے روک دیا۔
وزیر اعلیٰ کا انتخاب: پرویز الٰہی نے پولیس کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکنے کی درخواست دائر کر دی
عدالت کی جانب سے اپنے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورت حال خراب ہونے کی صورت میں طلب کرنے پر پولیس پنجاب اسمبلی میں جا سکے گی۔
دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے بھی پنجاب پولیس کو اسمبلی میں داخلے سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے بلند چوٹی کےٹو سر کر لی

پڑھنے کے اگلے

پرویز الٰہی کو شکست، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب برقرار

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔