
باصلاحیت اداکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں اپنے فالوورز پردلچسپ انکشاف کرتے ہوئے
مقبول گلوکارہ مسرت نذیر کے ساتھ اپنا رشتہ بتایا ہے۔
بشریٰ انصاری حال ہی میں احسن خان کے پروگرام میں شریک ہوئیں
جہاں بشریٰ انصاری نے ایک سیگمنٹ کے دوران پرچی نکالی جس پر مسرت نذیر کا نام لکھا تھا۔بشریٰ نے بتایا کہ مسرت نذیرمیری چاچی ہیں کیونکہ
ان کے شوہرڈاکٹرارشدمجید میرے والد کے فرسٹ کزن ہیں۔
ماضی میں مسرت کے کئی گانوں پر پیروڈی کرنے والی بشریٰ انصاری نے انہیں سراہتے ہوئے کہا کہ وہ کرشماتی شخصیت کی مالک ہیں ،
میں نے ان کےعلاوہ سبھی خوبصورت خواتین کی پیروڈی کی جن میں سلمیٰ آغا، طاہرہ سعید، میڈم نورجہاں اور دیگرشامل ہیں۔بشریٰ انصاری نے مسرت نذیرکا مقبول ترین گیت لونگ گواچا انہی کے انداز میں سنایا۔