PK Press

عمران خان نے امریکہ خفیہ معافی مانگ لی، خواجہ آصف کا دعویٰ

khawaja asif

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیردفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے امریکی سیکریٹری دفاع ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے اپنے الزامات پر معافی مانگ لی ہے، جس کا تمام ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما نے امریکا کے نائب سیکریٹری داخلہ ڈونلڈ لو سے ملاقات کی اور امریکی حکومت سے معافی مانگ کر سلسلہ وہیں سے شروع کرنے کی درخواست کی جہاں سے ٹوٹا تھا۔

 

خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی امریکی حکومت سے معافی تلافی کی تمام تفصیلات اور شواہد ہمارے پاس آچکے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکا کے خلاف نعرے لگانے والے کی ہوا نکل گئی ہے اور اب وہ امریکا کے پیر پکڑ رہا ہے، عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے، سلسلہ وہیں سے شروع کیا جائے جہاں سے ٹوٹا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے امریکی سفارت کارکوپیغام دیا کہ وہ امریکا کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔

وزیردفاع نے مزید کہا کہ امریکا کے معاملے پر عمران خان کی ہوا نکل گئی ہے اور اب پی ٹی آئی کی جانب سے ڈونلڈ لوکی منتیں ترلے کئے جا رہے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین، دنیا کے بلند ترین پشتے کے حامل پل کی تعمیر مکمل

پڑھنے کے اگلے

ملک بھر میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔