PK Press

چین، سنکیانگ میں روزگار کے حقائق پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ جاری

 

سنکیانگ یونیورسٹی نے سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے "سنکیانگ میں تمام قومیتوں کے لیے باوقار روزگار کے حقائق” پر مبنی آزادانہ تحقیقاتی رپورٹ کے چینی اور انگریزی ورژن شائع کیے، جس نے سنکیانگ میں تمام قومیتوں کے ذرائع معاش کی حقیقی صورتحال واضح کی ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
تحقیقاتی ٹیم نے ایک سال میں سنکیانگ کی 14 شہروں کی کمیونٹیز اور دیہات کا دورہ کیا اور سنکیانگ کی تمام قومیتوں کے کارکنوں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا، جن میں ہان، ویغور، قازق، ہوئی، شی بو، ڈونگ شیانگ، داؤر، روسی اور دیگرقومیتیں شامل ہیں۔تحقیقاتی ٹیم نے تمام قومیتوں کے لوگوں کی دلی آمادگی، مقاصد ، روزگار کے طریقوں اور اقدار کے بارے میں معلومات لیں اور ان کی بنیاد پر تحقیقی رپورٹ مکمل کی۔
اس تحقیق کے نتیجے میں واضح ہوا ہے کہ سنکیانگ میں تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی محنت ایک ایسا رضاکارانہ عمل ہے۔ ان کی محنت وہ سماجی سرگرمی ہے جسے سنکیانگ کی تمام قومیتوں کے لوگ خود مختاری سے ، رضاکارانہ طور پر ،سوچ سمجھ کر ایک مقصد اور ترغیب کے تحت منتخب کرتے ہیں۔سنکیانگ میں تمام قومیتوں کے لیے مزدوری اور روزگار کے حالات جدید معاشرتی رجحان اور فطری عمل کے مطابق ہیں ، ان تمام لوگوں نے محنت کے ذریعے خاندانی خوشحالی، انفرادی ترقی اور قابلیت میں بہتری کے لیے اپنی ذاتی اقدار کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین کا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشئیٹو میں شراکت کے لیے تمام فریقوں کا خیر مقدم

پڑھنے کے اگلے

امریکہ نے چین کے خلاف افواہ سازی کے لیے فنڈز فراہم کیے، فرانسیسی ما ہر ()

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔