PK Press

چین کا افغان عبوری حکومت سے زلزلے کی تباہی پر ہمدردی کا پیغام

چین ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کو افغانستان میں زلزلے کی تباہی پر ہمدردی کا پیغام بھیجا ہے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ میں جنوب مشرقی افغانستان میں زلزلے کی تباہی کے بارے میں جان کر بہت پریشان ہوا ہوں، جس میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ میں ہلاک ہونے والے کے لئے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرنا چاہتا ہوں اور متاثرین اور زخمیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ ہمیں یقین ہے کہ افغان عوام اس تباہی پر قابو پانے اور جلد از جلد معمول کی پیداوار اور زندگی کو دوبارہ شروع کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ایک دوست پڑوسی کے طور پر، چین افغانستان کی ضروریات کے مطابق ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کرنے کو تیار ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سالک حسین پر آصف زرداری سے ڈالر لینے کا الزام ، چودھری شجاعت بھی میدان میں آگئے

پڑھنے کے اگلے

تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔