
کیا آپ ٹک ٹاک کے ذریعے امیر اور مشہور ہونا چاہتے ہیں؟
اب تک اس پلیٹ فارم پر پیسے کمانا کافی مشکل تھا لیکن اب ٹک ٹاک کے نئے فیچرز سے یہ خواب حقیقت بن سکتا ہے۔
اب تک ٹک ٹاک پر پیسے کمانے کا طریقہ کافی پیچیدہ تھا،
اب تک کی کمپنی کامیاب ٹک ٹاکرز کو کریٹر فنڈ سے ذریعے ادائیگی کرتی تھی لیکن یہ رقم صرف چھ ممالک کے کنٹیٹ کریٹر کےلئے تھی۔
امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی ، سپین ،اٹلی اور فرانس لیکن اب ٹاک ٹاک ایک ایسا تجربہ کر رہا ہے جو آپ کو بطور کریٹر اپنے مداحوں کے ذریعے پیسہ کمانے کی اجازت دے گا۔یہ نیا فیچر خصوصی طور پر ٹک ٹاک کےلئے ہی متعارف کرایا گیا ہے ۔
ماہانہ فیس کے عوض صارفین اپنے پسندیدہ کریٹرز تک رسائی حاصل کر سکیں گے
اور سبسکرائبر اونلی لائیو سٹریم تک حاصل کر سکتے ہیں۔
انہیں اپنی پروفائل کےلئے سبسکرائب بیجز بھی مہیا کئے جائیں گے ۔
کریٹرز کے ڈیزائن کردہ خصوصی ایموٹس اور سبکرائبراونلی چیٹ تک رسائی بھی حاصل کر سکیں گے
اور کریٹرز کواس کے بدلے پیسے ملیں گے ۔آپ کتنا کما سکیں گے اس کا انحصار آپ کے سبکرائبر کی تعداد پر ہے ۔