PK Press

ترکی کے معروف مذہبی رہنما محمود آفندی انتقال کر گئے

Sheikh_Mehmood_Efendi

معروف ترک مذہبی رہنما محمود آفندی استنبول میں انتقال کر گئے ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق مرحوم دو ہفتے سے علیل ہونے کے باعث استنبول کے

نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ 93 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے ملے ہیں۔
محمود آفندی کی نمازِ جنازہ بروز جمعہ جامعہ فاتح مسجد استنبول میں بعد نمازِ جمعہ ادا کی جائے گی۔
مذہبی رہنما کے انتقال پر سابق وزیراعظم شہبازشریف ،مولانا فضل الرحمان اور

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

محمود آفندی نے نہایت کٹھن حالات میں دین و سنت کا احیاء کیا۔
عمران خان نے کہا کہ مرحوم نے ترکی سمیت دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو متاثر کیا۔

ان کا وصال امت کے لئے ایک عظیم نقصان ہے۔
خیال رہے کہ مرحوم نے 2016 کی آرمی مداخلت پر ترک صدر رجب طیب اردوان کی حمایت کی

اور اپنے پیروکاروں کو اردوان کے حق میں احتجاج کے لئے نکلنے کا حکم دیا تھا۔

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اسلام آباد میں اب پولیس اہلکار گھوڑوں پر پٹرولنگ کرینگے

پڑھنے کے اگلے

بیٹے کی بیماری؛ عالمی شہرت یافتہ امپائر پرانے کپڑے بیچنے پر مجبور

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔