PK Press

ق لیگ کاضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان

مسلم لیگ ق کاضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان
سپیکر چودھری پرویز الٰہی سے مسلم لیگ ق راولپنڈی کے صدرزبیر خان

کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی

جس میں سیاسی صورتحال اور ضمنی انتخابات بارے بات چیت ہوئی۔اس موقع پر مسلم لیگ ق نے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔

چودھری پرویز الہی نے زبیر خان کو ہدایت کی کہ

پارٹی رہنما تحریک انصاف کے امیدواروں کی بھر پور مہم چلائیں،

تجربہ کاری ،،کا دعوی کرنے والے عوام کے سامنے بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں ،موجودہ حکمرانوں سے خیر کی کوئی توقع نہیں۔

چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ معیشت کو تباہ کر کے عوام کو مزید بری خبروں کے لیے تیار رہنے کا کہنا جاریا ہے،یہ حکمران عوام کو ریلیف تو نہیں دے سکے

روز نیا ٹیکس لگا دیا جاتا ہے،بجلی ، گیس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

عام آدمی کی پہنچ سے دو ر ہوچکی ہیں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث عوام میں

حکمرانوں کے خلاف غصے کی لہر ہے ،عوام ضمنی انتخاب میں

نااہل حکمرانوں کے خلاف ووٹ کی طاقت سے فیصلہ دیں گے

،17جولائی کے الیکشن میں حکومت دھاندلی اور پولیس کے استعمال سے باز رہے ورنہ سخت عوامی ردعمل سامنے آئے گا پنجاب کی جعلی غیر آئینی حکومت پولیس کا سیاسی مخالفین کے خلاف بدترین استعمال کر رہی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ڈالر کی اڑان کو بریک لگ گئی، قیمت میں بڑی کمی

پڑھنے کے اگلے

آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔