PK Press

پٹرول، ڈیزل مہنگا کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایامفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے بجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں بڑھایا،

ہم نے غریب افراد پر ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا، شوگر ملز پر ٹیکس بڑھایا ہے،

امیروں پر ٹیکس لگارہے ہیں۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ

پریس کانفرنس کرتے ہوئے

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سےمعاہدے میں پیشرفت ہوئی ہے

جب کہ چین سے بھی پیر تک پیسے آجائیں گے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران حکومت پاکستان کو دیوالیہ ہونے کی نہج پر چھوڑ کر گئی،

ہمیں 200 ارب کا خسارہ ملا، ہم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھاکر

پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، عمران خان بتائیں کہ

وہ پاکستان کو سری لنکا کیوں بنانے جارہے تھے؟

ہم ساری ساری رات بیٹھ کر آئی ایم ایف سے بات کرتے ہیں

اسی وجہ سے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے دن سے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانا لازمی ہے،

یہ فیصلے وزیراعظم کے لیے بہت مشکل تھے،

ہم ایک ایک چیز کی قیمت کے ذمے دار ہیں چاہے ہماری غلطی ہو یا نہ ہو،

ہماری ذمہ داری ہےکہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچائیں،

آج اللہ کی مہربانی سے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مارکیٹ اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے

لیکن آج اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی ہے اور روپے کی قدر بھی مستحکم ہونے جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھی ، آٹا، چینی ، چاول سستا کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ میری کمپنی پر تقریباًبیس 25فیصد ٹیکس مزید بڑھ جائےگا،پی ٹی آئی حکومت ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب چھوڑ کرگئی،سری لنکا بنا رہے تھے،

عمران خان نے مارچ میں آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا تھا،

جھوٹی تقریریں کرنا خودداری نہیں ہوتی ،خودداری یہ ہوتی ہے کہ امیروں سے ٹیکس لیا جائے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین کا دنیا کے لیے اپنے کھلے پن کی سطح کو بہتر بنانے کا اعلان

پڑھنے کے اگلے

ڈالر کی اڑان کو بریک لگ گئی، قیمت میں بڑی کمی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔