PK Press

آسٹریلیا کیخلاف سری لنکا نے 30 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر تاریخ رقم کردی

سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے کامیابی سمیٹی
سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ جیت کر تاریخ رقم کردی۔

داسن شناکا کی قیادت میں سری لنکن ٹیم نے پانچ میچوں کی

سیریز کے چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی

سیریز میں فتح کے ساتھ ہی لنکن تائیگرز کو سیریز میں 1-3 سے ناقابلِ شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔

سری لنکن ٹیم نے آسٹریلوی ٹیم کو 30 سال کے طویل انتظار کے بعد ہوم گراؤنڈ پر

شکست دی ہے، اس سے قبل لنکن ٹائیگرز 1992 میں سیریز جیتنے

میں کامیاب ہوئے تھے۔

میچ جیتنے کے بعد سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا جذباتی ہوگئے، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف جیت کی ملک اشد ضرورت تھی،

میرے خیال میں یہ پورے سری لنکا کو جشن منانا چاہیے۔

دوسری جانب سیریز جیتنے کے بعد سابق کپتان سنتھ جے سوریا سمیت دیگر کرکٹرز نے سری لنکن ٹیم کو مبارکباد دی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بالی وڈ کے مشہور گلوکار ایک گانے کا کتنا معاوضہ وصول کرتے ہیں؟

پڑھنے کے اگلے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی، 900 سے زائد افراد جاں بحق

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔