PK Press

جماعت اسلامی کا حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاجی ٹرین مارچ کا اعلان

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 25 جون کو 3 روزہ عظیم الشان ٹرین مارچ کیا جائے گا۔
سراج الحق نے کہا کہ ٹرین مارچ حکومتی غریب دشمن پالیسیوں کے خلاف

پرامن احتجاج ہے۔ تین بڑی جماعتوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا ہے۔

موجودہ حکومت پی ٹی آئی کی پالیسیوں کا ہی تسلسل ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے

عوام کے لیے سانس لینا دشوار ہوگیا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کاذمہ دار فرسودہ نظام اور اس کے رکھوالے ہیں،

عوام جاگیرداروں، وڈیروں اور بدعنوان سرمایہ داروں کو مسترد کریں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں پاکستانیوں نے کتنی رقم اے ٹی ایم سے نکالی؟

پڑھنے کے اگلے

ٹک ٹاکر حریم شاہ مجرم قرار،ملک بدر کردیا گیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔