PK Press

اداکار تنویر جمال سے متعلق پریشان کن خبر آگئی

tanveer jamal actor

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کے

لیجندڑی اداکار تنویر جما ل کو طبیعت بگڑنے پر جاپان کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اہلِ خانہ نے ان کے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ

تنویر جمال کینسر سے جنگ لڑ رہے ہیں ان کے چاہنے والے ان کے لئے دعا کریں۔

تنویر جمال میں دوسری مرتبہ کینسر کی تشخیص ہوئی

جس کے بعد وہ علاج کے لیے جاپان منتقل ہوگئے تھے

وہ 2016 میں پہلی مرتبہ کینسر کے مرض کا شکار ہوئے تھے تاہم

علاج کے بعد صحتیاب ہوگئے تھے لیکن چند ماہ قبل انہیں

پھر سے تکلیف ہوئی اور دوباری کینسر کی تشخیص ہوئی

جس کے بعد سے وہ جاپان میں زیرِ علاج ہیں۔
تنویر جمال نے گزشتہ 35 برسوں میں پاکستان شوبز انڈسٹری

میں اپنی شاندار اداکاری کے

ذریعے پاکستان سمیت دنیا بھر میں نام کمایا

تنویر جمال کو ان کی بہترین اداکاری پر پی ٹی وی کی

جانب سے بیسٹ ایکٹر ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے

علاوہ ازیں تنویر جمال بطورِ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر

بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

کامیڈی کنگ سعید خان نے اپنا نام رنگیلا کیوں رکھا؟

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری، نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

پڑھنے کے اگلے

برکس ممالک کا انسداد دہشت گردی اور سائبر سیکیورٹی ورکنگ گروپ کے کام کا جائزہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔