
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز چوہدری کی گاڑی کو حادثہ ،شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل ۔
ریسکیو حکام کے مطابق شکر گڑھ کے علاقے بھجنہ میں دانیال عزیز کی گاڑی کی ٹرک سے ٹکر ہوگئی
جس کے نتیجے میں دانیال عزیز زخمی جبکہ ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق دانیال عزیز کے جسم کے مختلف حصوں پر زخم آئے ہیں جبکہ ان کا ایک بازو ٹوٹ گیا ہے اور دوسرا بھی زخمی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دانیال عزیز خود گاڑی چلا رہے تھے،حادثے کی صورت میں دانیال عزیز کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دانیال عزیز کو ڈی ایچ کیو اسپتال نارووال منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکر گڑھ میں مسلم لیگ ن کے راہنما دانیال عزیز کے روڈ حادثے میں شدید زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار
وزیرِ اعظم کا دانیال عزیز کی اہلیہ سے فون پر رابطہ
دانیال عزیز کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
— Prime Minister's Office (@PMO_PK) June 16, 2022
دوسری جانب وزیرعظم شہبازشریف نے دانیال عزیز کی جلد صحت یابی کےلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز عزیز سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان سے دانیال کی صحت سے متعلق پوچھا ۔
انہوں نے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دانیال عزیز بیٹوں کی طرح ہیں حادثے کی خبر پر بہت دکھ ہوا۔