PK Press

مون سون بارشوں کا آغاز کب ہوگا؟، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا آغاز جون کے آخری ہفتے میں ہونے کی توقع ہے، پری مون سون بارشیں ایک سے دو روز میں شروع ہوجائیں گی۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل مہر صاحبزادہ خان نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ رواں ماہ کے آخر سے شروع ہونے کی توقع ہے جبکہ پری مون سون بارشیں اگلے ایک دو روز میں شروع ہوں گی۔
سرکاری ذرائع ابلاغ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مون سون کی بارشوں سے درجہ حرارت کم ہوگا اور لوگوں کو گرمی کی شدید لہر سے ریلیف ملے گا، جس نے گزشتہ چند ہفتے سے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کہیں کہیں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جو آئندہ ایک 2 روز میں مزید بڑھے گا، ہفتے کے اختتام پر گرمی کی شدت کم ہوگی اور موسم خوشگوار رہے گا۔
ڈی جی میٹ آفس کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ پری مون سون بارشیں جمعرات (آج) سے آئندہ منگل (21 جون) تک جاری رہیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمع کو خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں/آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔
بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

کیپٹل ہل فسادات کا متعصبانہ ڈرامہ "بھیانک امریکی خواب "کومزید گہرا کرتا ہے

پڑھنے کے اگلے

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز ٹریفک حادثے میں ساتھیوں سمیت زخمی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔