PK Press

پٹرول سے پریشان عوام کو وزیر خزانہ نے خوشخبری سنا دی

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی

غریبوں کو پریشانی سےبچانے کے لئے اقدامات کا اعلان بھی کردیا ہے۔

وزیر خزانہ  نے کہا کہ جو غریب لوگ پٹرول کی قیمت برداشت نہیں کرسکتے

وہ 786 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیجیں، ان کے ریکارڈ کا جائزہ لے کر

انہیں ماہانہ 2 ہزار روپے دیئے جائیں گے،لوگوں کو ہر صورت مسائل سے باہر نکالیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تازہ اقدام سے 60 لاکھ مزید پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا،

یہ رقم بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دیئے جانے والے اضافی 2 ہزار روپے کے علاوہ ہوگی۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت کے اس امدادی پروگرام سے 8 کروڑ سے

زائد پاکستانی فائدہ اٹھا سکیں گے،

ہماری کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کردیا

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

حکومت کے پاس پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، وزیراعظم

پڑھنے کے اگلے

ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری، نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔