PK Press

کپتان سے سخت سوال پر تحریک انصاف کے کارکن کی اپنوں کے ہاتھوں ہی پھینٹی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ راولپنڈی کی تقریب میں پارٹی کارکن کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سوال پوچھنا مہنگاپڑ گیا۔

تحریک انصاف ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کونسل راول پنڈی کی خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں تقریب میں پارٹی کارکن ناصف گرو نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سخت سوال کر دیا۔

پارٹی کارکن نے سوال کیا کہ نظریاتی رہنما پارٹی سے باہر اور چاپلوس آپ کے دائیں بائیں ہیں۔

اس ساری صورتحال میں پارٹی کیسے چلے گی؟

کارکنوں کے شور شرابے کے دوران کارکن ناصف گرو کو تقریب سے باہر لے جایا گیا اور لاتوں،گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

عمران خان سے سوال کرنے والے پارٹی کارکن ناصف گرو کا تعلق شیخ رشید کے حلقے سے ہے۔

عمران خان سے سوال کرنے والے پارٹی کارکن ناصف گرو کو پی ٹی آئی راول پنڈی کی مقامی قیادت نے رات گئے شو کاز نوٹس بھی جاری کر دیا

جس میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کونسل کی تقریب میں

آپ نے بد تمیزی کی اور بہتان تراشی کی،

آپ کا یہ اقدام پارٹی ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی ہے، تین روز میں شو کاز کا نوٹس کا جواب دیں ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

منی لانڈرنگ الزام،مونس الٰہی مشکل میں پھنس گئے

پڑھنے کے اگلے

ممنوعہ فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی مل گئی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔